الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. كليب بن شهاب أبو عاصم الجرمي، عن وائل بن حجر
کلیب بن شہاب ابوعاصم جرمی کی سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18319
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِي شَعَرٌ فَقَالَ: " ذُبَابٌ " فَذَهَبْتُ فَأَخَذْتُ مِنْ شَعَرِي، ثُمَّ جِئْتُهُ فَقَالَ لِي: لِمَ أَخَذْتَ مِنْ شَعَرِكَ؟، قُلْتُ: سَمِعْتُكَ تَقُولُ: ذُبَابٌ، فَظَنَنْتُكَ تُعِيبُنِي، فَقَالَ: " مَا عَيَّبْتُكَ وَهَكَذَا أَحْسَنُ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میرے بال (لمبے) تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذباب!“ (یعنی برا ہے) میں گیا اور اپنے بال کچھ کٹوا لیے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تم نے اپنے بال کیوں کٹوائے؟“ میں نے عرض کیا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ”ذباب“ فرماتے سنا تو میں نے سمجھا کہ آپ مجھ پر اعتراض فرما رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تم پر اعتراض نہیں کیا، اور یہی بہتر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18319]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 40، حدیث 99»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18319 in Urdu