الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. عبد الرحمن اليحصبي، عن وائل بن حجر
عبدالرحمٰن یحصبی کی سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18324
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ، ثَنَا شُعْبَةُ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْيَحْصَبِيِّ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ: أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ يُكَبِّرُ إِذَا خَفَضَ وَإِذَا رَفَعَ، وَيَرْفَعُ يَدَيْهِ عِنْدَ التَّكْبِيرَةِ، وَيُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ " قَالَ شُعْبَةُ: فَقَالَ لِي أَبَانُ بْنُ تَغْلِبَ فِي ذَا الْحَدِيثِ: حَتَّى يَبْدُوَ وَضَحُ وَجْهِهِ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ: أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم جھکتے اور اٹھتے وقت تکبیر کہتے اور ہر تکبیر پر اپنے ہاتھ اٹھاتے، اور دائیں اور بائیں سلام پھیرتے تھے۔ شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ابان بن تغلب نے مجھ سے اس حدیث میں یہ (الفاظ بھی) بیان کیے: ”یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کی سفیدی ظاہر ہو جاتی“، میں نے یہ بات عمرو بن مرہ سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: یا اسی طرح کی کوئی بات۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18324]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 42، حدیث 104»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18324 in Urdu