الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. أبو خالد الوالبي، عن جابر اسمه هرم بن هرمز
ابوخالد والبی کی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایات، جن کا نام ہرم بن ہرمز ہے
حدیث نمبر: 1836
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ، قَالَا: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَزَالُ هَذَا الدِّينُ قَائِمًا حَتَّى يَقُومَ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً، قَالَ إِسْمَاعِيلُ: أَظُنُّ ظَنًّا أَنَّ أَبِي قَالَ: كُلُّهُمْ تَجْتَمِعُ عَلَيْهِ الْأُمَّةُ.
ابوخالد کے بیٹے اپنے والد سے، سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دین ہمیشہ قائم رہے گا یہاں تک کہ بارہ خلیفہ قائم ہوں“، اسماعیل کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ میرے والد نے کہا: وہ سب ایسے ہوں گے جن پر امت متفق ہوگی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1836]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 207، حدیث 1849»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1836 in Urdu