الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. أسماء بنت واثلة بن الأسقع، عن أبيها
اسماء بنت واثلہ بن اسقع کی اپنے والد سے روایت
حدیث نمبر: 18452
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قِيرَاطٍ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَقْدِسِيُّ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أَسْمَاءُ بِنْتُ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَتْ: كَانَ أَبِي إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ جَلَسَ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ لَا يَتَكَلَّمُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، فَرُبَّمَا كَلَّمْتُهُ فِي الْحَاجَةِ فَلَا يُكَلِّمُنِي، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ، ثُمَّ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ مِائَةَ مَرَّةٍ قَبْلَ أَنْ يَتَكَلَّمَ، فَكُلَّمَا قَرَأَ " قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ " غُفِرَ لَهُ ذَنْبُ سَنَةٍ.
اسماء بنت واثلہ رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ میرے والد جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو قبلہ رخ بیٹھ جاتے اور جب تک سورج طلوع نہ ہوتا بات نہ کرتے۔ کبھی میں انہیں کسی ضرورت کے بارے میں کچھ کہتی تو وہ مجھ سے بات نہ کرتے۔ میں نے پوچھا: یہ کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص فجر کی نماز پڑھے، پھر بات کرنے سے پہلے سو مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھے، تو جتنی بار وہ سورۃ اخلاص پڑھے گا اتنی بار اس کے ایک سال کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18452]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 96، حدیث 232»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18452 in Urdu