الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. عبد الجبار بن العباس الهمذاني الشبامي، عن عون بن أبي جحيفة
عبدالجبار بن عباس ہمدانی شبامی کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
حدیث نمبر: 18491
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ قَالَا: ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَبَّاسِ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَجُلًا ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يُجْزِئُ عَنْ أَحَدٍ قَالَ: فَإِنَّ عِنْدَنَا جَذَعَةً قَالَ: " يُجْزِئُ عَنْكَ وَلَا يُجْزِي بَعْدَكَ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے قربانی کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز پڑھنے سے پہلے ہی ذبح کر لیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کسی کی طرف سے کافی نہیں ہوگی۔“ اس نے عرض کیا: ہمارے پاس ایک جذعہ (کم عمر جانور) ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہاری طرف سے کافی ہو جائے گی، لیکن تمہارے بعد کسی اور کے لیے کافی نہیں ہوگی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18491]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 108، حدیث 271»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18491 in Urdu