🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. عبد الجبار بن العباس الهمذاني الشبامي، عن عون بن أبي جحيفة
عبدالجبار بن عباس ہمدانی شبامی کی عون بن ابی جحیفہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18494
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، أَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبَّانَ، ثَنَا سَالِمُ بْنُ قُتَيْبَةَ قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَبَّاسِ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ فَسَمِعَ قَائِلًا يَقُولُ: اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَعْوَةُ الْحَقِّ فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَلِمَةُ الْإِخْلَاصِ " فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَرَجَ صَاحِبُهَا مِنَ النَّارِ " ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَجِدُونَ هَذَا صَاحِبَ مِعْزًى أَوْ صَاحِبَ كِلَابٍ يَتَصَيَّدُ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (سلم بن قتيبة) .
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو کہتے سنا: اللہ اکبر، اللہ اکبر۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حق کی پکار ہے۔“ اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کلمہ اخلاص ہے۔“ اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا کہنے والا آگ سے نکل گیا۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے بکریوں والا یا شکار کھیلنے والے کتوں کا مالک پاؤ گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18494]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 109، حدیث 274»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18494 in Urdu