الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. جعفر بن أبي ثور، عن جابر بن سمرة
جعفر بن ابی ثور کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1850
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، وَأَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُصَلَّى فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ؟ قَالَ: " لَا، قِيلَ: أَيُتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِهَا؟ قَالَ: " نَعَمْ "، قَالَ: فَيُصَلَّى فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: " نَعَمْ " قِيلَ: يُتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِهَا؟ قَالَ: " لَا.
جعفر بن ابی ثور بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کیا اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھی جائے؟ فرمایا: ”نہیں“، کہا گیا: کیا ان کا گوشت کھانے سے وضو کیا جائے؟ فرمایا: ”ہاں“، کہا گیا: تو کیا بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھی جائے؟ فرمایا: ”ہاں“، کہا گیا: کیا ان کا گوشت کھانے سے وضو کیا جائے؟ فرمایا: ”نہیں“۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1850]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 211، حدیث 1863»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1850 in Urdu