🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. أبو معدان عامر بن مرة، عن عون
ابومعدان عامر بن مرہ کی عون سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18517
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْجَزَرِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَنْبَسَةَ الْقَطَّانُ، ثَنَا أَبُو مَعْدَانَ قَالَ: سَمِعْتُ عَوْنَ بْنَ أَبِي جُحَيْفَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ، وَمَعَهَا جَارِيَةٌ سَوْدَاءُ، فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً أَفَتُجْزِئُ عَنِّي هَذِهِ؟ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيْنَ اللهُ؟ " قَالَتْ: فِي السَّمَاءِ، قَالَ: " فَمَنْ أَنَا؟ " قَالَتْ: أَنْتَ رَسُولُهُ، قَالَ: " أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ " قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: " أَتُؤْمِنِينَ بِمَا جَاءَ مِنْ عِنْدِ اللهِ؟ قَالَتْ: " نَعَمْ " قَالَ: أَعْتِقِيهَا فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ.
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی، اس کے ساتھ ایک سیاہ فام باندی تھی۔ اس عورت نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھ پر ایک مومن غلام آزاد کرنا واجب ہے، کیا یہ باندی میری طرف سے کافی ہو جائے گی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس باندی سے پوچھا: ”اللہ کہاں ہے؟“ اس نے کہا: آسمان میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کون ہوں؟“ اس نے کہا: آپ اللہ کے رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم گواہی دیتی ہو کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس پر ایمان رکھتی ہو جو اللہ کی طرف سے آیا ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت سے فرمایا: ”اسے آزاد کر دو، یہ مومنہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18517]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 116، حدیث 297»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18517 in Urdu