الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. جعفر بن أبي ثور، عن جابر بن سمرة
جعفر بن ابی ثور کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1854
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ شَيْبَانَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَوْهَبٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، أَخْبَرَنِي جَدِّي جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ، قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: إِنْ شِئْتَ فَتَوَضَّأْ وَإِنْ شِئْتَ فَلَا تَوَضَّأْ، قَالَ: أَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ؟ قَالَ: " نَعَمْ "، قَالَ: أُصَلِّي فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ؟ قَالَ: " لَا "، قَالَ: أَفَأُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: " نَعَمْ.
جعفر بن ابی ثور بیان کرتے ہیں: مجھے میرے دادا سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا، انہوں نے فرمایا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھا تھا کہ ایک آدمی آیا، اس نے کہا: یا رسول اللہ، کیا ہم بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو کریں؟ فرمایا: ”اگر چاہو تو وضو کر لو اور اگر چاہو تو نہ کرو“، اس نے کہا: کیا میں اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کروں؟ فرمایا: ”ہاں“، اس نے کہا: کیا میں اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھوں؟ فرمایا: ”نہیں“، اس نے کہا: تو کیا میں بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھوں؟ فرمایا: ”ہاں“۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1854]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 212، حدیث 1867»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1854 in Urdu