الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
101. إسماعيل بن أبي خالد، عن أبي جحيفة
اسماعیل بن ابی خالد کی سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18550
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَوَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْيَضَ قَدْ شَابَ، وَكَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يُشْبِهُهُ فَأَمَرَ لَنَا بِاثْنَيْ عَشَرَ قَلُوصًا فَذَهَبْنَا نَقْبِضُهَا فَأَتَيْنَا وَفَاتَهُ فَلَمْ يُعْطُونَا شَيْئًا، فَلَمَّا قَامَ أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: مَنْ كَانَتْ لَهُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِدَةٌ فَلْيَجِئْ، فَأَخْبَرْتُهُ فَأَمَرَ لَنَا بِهَا ".
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفید رنگ کے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال سفید ہو چکے تھے، اور سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت رکھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے بارہ جوان اونٹنیاں دینے کا حکم دیا تو ہم انہیں وصول کرنے گئے، لیکن ہم پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو چکا تھا، تو ہمیں کچھ نہ دیا گیا۔ پھر جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے تو انہوں نے اعلان کیا: جس کسی سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی وعدہ کیا ہو وہ آئے۔ تو میں نے انہیں بتایا تو انہوں نے ہمیں وہ اونٹنیاں دینے کا حکم دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18550]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 127، حدیث 330»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18550 in Urdu