الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
122. من اسمه وبر وبر بن مشهر الحنفي
جن کا نام وبر ہے — سیدنا وبر بن مشہر حنفی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18632
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ، وَأَبُو عُبَيْدِ اللهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَهْدِيٍّ الرَّامَهُرْمُزِيُّ قَالَا: ثَنَا الْقَاضِي، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْحِزَامِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، حَدَّثَنِي حَاجِبُ بْنُ قُدَامَةَ الْحَنَفِيُّ، حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ خُثَيْمٍ، حَدَّثَنِي وَبْرُ بْنُ مُشْهِرٍ الْحَنَفِيُّ قَالَ: بَعَثَنِي مُسَيْلِمَةُ، وَابْنُ شِلْغَافٍ، وَابْنُ النَّوَّاحَةِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدِمْنَا عَلَيْهِ فَتَقَدَّمَانِي فِي الْكَلَامِ، وَكَانَا أَسَنَّ مِنِّي فَتَشَهَّدَا، ثُمَّ قَالَا: نَشْهَدُ أَنَّكَ نَبِيٌّ وَأَنَّ مُسَيْلِمَةَ مِنْ بَعْدِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا تَقُولُ يَا غُلَامُ؟ " قُلْتُ: أَشْهَدُ بِمَا شَهِدْتَ بِهِ وَأُكَذِّبُ بِمَا كَذَّبْتَ بِهِ، قَالَ: فَإِنِّي أَشْهَدُ عَدَدَ تُرَابِ الدُّنْيَا أَنَّ مُسَيْلِمَةَ كَذَّابٌ ثُمَّ قَالَ: " خُذُوهُمَا " فَأُخِذُوا وَأُمِرَ بِهِمَا إِلَى بَيْتِ كَيْسَانَ، فَشَفَعَ فِيهِمَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَخَلَّى عَنْهُمَا.
سیدنا وبر بن مشہر حنفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے مسیلمہ، ابن شغاف اور ابن نواحہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے تو ان دونوں (ابن شغاف اور ابن نواحہ) نے کلام میں مجھ سے پہل کی، اور وہ دونوں مجھ سے بڑی عمر کے تھے، تو انہوں نے کلمہ شہادت پڑھا، پھر کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نبی ہیں اور مسیلمہ آپ کے بعد نبی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لڑکے! تم کیا کہتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: میں اس کی گواہی دیتا ہوں جس کی آپ نے دی، اور اسے جھٹلاتا ہوں جسے آپ نے جھٹلایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو میں دنیا کی مٹی کے ذروں کی تعداد کے برابر گواہی دیتا ہوں کہ مسیلمہ جھوٹا ہے۔“ پھر فرمایا: ”انہیں پکڑ لو۔“ چنانچہ ان دونوں کو پکڑ لیا گیا اور انہیں بیت کیسان لے جانے کا حکم دیا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی صحابی نے ان کی سفارش کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چھوڑ دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18632]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 153، حدیث 412»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18632 in Urdu