الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. عبد الملك بن عمير، عن جابر بن سمرة
عبدالملک بن عمیر کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1864
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: أَتَى أَعْرَابِيٌّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا تَقُولُ فِي الضَّبِّ؟ فَقَالَ: مُسِخَتْ أُمَّةٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَا أَدْرِي أَيَّ الدَّوَابِّ مُسِخَتْ، وَلَا آمُرُ بِهِ وَلَا أَنْهَى عَنْهُ.
عبدالملک بن عمیر، سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ایک دیہاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے کہا: یا رسول اللہ، آپ ضب (گوہ) کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ فرمایا: ”بنی اسرائیل کی ایک قوم کی صورت بدل دی گئی تھی، مجھے معلوم نہیں وہ کون سا جانور بنائی گئی تھی، اور میں نہ اس کا حکم دیتا ہوں اور نہ اس سے منع کرتا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1864]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 214، حدیث 1877»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1864 in Urdu