الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. حميد بن هلال، عن هشام بن عامر
حمید بن ہلال کی سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18667
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: شَكَوْا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقَرْحَ وَالْحَفْرَ لِكُلِّ إِنْسَانٍ يَوْمَ أُحُدٍ فَقَالَ: احْفِرُوا وَأَعْمِقُوا وَأَحْسِنُوا وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي قَبْرٍ قَالُوا: فَمَنْ نُقَدِّمُ؟ قَالَ: " أَكْثَرُهُمْ قُرْآنًا.
سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: صحابہ نے غزوہ اُحد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زخموں اور ہر شخص کے لیے الگ قبر کھودنے کی مشقت کی شکایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قبر کھودو، گہری بناؤ، اچھی بناؤ، اور دو دو یا تین تین کو ایک قبر میں دفن کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: تو ہم کسے آگے رکھیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے ان میں قرآن زیادہ یاد ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الهاء/حدیث: 18667]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 172، حدیث 447»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18667 in Urdu