🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. ما أسند هانئ بن يزيد
سیدنا ہانی بن یزید رضی اللہ عنہ کی مرویات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18684
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ قَالَ: ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ شُرَيْحٍ، عَنْ جَدِّهِ هَانِي بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ وَفَدَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَاسٍ مِنْ قَوْمِهِ فَسَمِعَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَنَّى أَبَا الْحَكَمِ، فَقَالَ: لِمَ يُكَنِّيكَ هَؤُلَاءِ أَبَا الْحَكَمِ؟ " قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي كُنْتُ أَحْكُمُ بَيْنَ قَوْمِي فِي الشَّيْءِ يَكُونُ بَيْنَهُمْ فَيَرْضَى هَؤُلَاءِ وَهَؤُلَاءِ، فَكُنِّيتُ أَبَا الْحَكَمِ وَلَيْسَ لِي وَلَدٌ، فَأَنَا أَبُو الْحَكَمِ، قَالَ: " هَلْ لَكَ وَلَدٌ؟ " قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: " مَا اسْمُ أَكْبَرِهِمْ؟ " قَالَ: شُرَيْحٌ، قَالَ: " فَأَنْتَ أَبُو شُرَيْحٍ.
سیدنا ہانی بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اپنی قوم کے کچھ لوگوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وفد لے کر حاضر ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا کہ لوگ انہیں ابوالحکم کی کنیت سے پکار رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ لوگ تمہیں ابوالحکم کیوں کہتے ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں اپنی قوم کے درمیان جو معاملہ پیش آتا اس میں فیصلہ کرتا تھا اور دونوں فریق راضی ہو جاتے تھے، اسی وجہ سے مجھے ابوالحکم کہا جانے لگا، حالانکہ میرا کوئی بیٹا نہیں، پھر بھی میں ابوالحکم ہی کہلاتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہاری اولاد ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہارے سب سے بڑے بیٹے کا نام کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: شریح۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم ابوشریح ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الهاء/حدیث: 18684]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 178، حدیث 464»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18684 in Urdu