🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. أبو سعيد هو سعيد بن أبي سعيد المقبري
ابوسعید، یہی سعید بن ابی سعید مقبری ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18706
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللهَ حَرَّمَ مَكَّةَ وَلَمْ يُحَرِّمْهَا النَّاسُ، فَلَا يَحِلُّ لِمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ لَا يَسْفِكُ بِهَا دَمًا وَلَا يَعْضُدُ بِهَا شَجَرًا، فَإِنِ ارْتَخَصَ بِهَا أَحَدٌ، فَقَالَ: أُحِلَّتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنَّ اللهَ أَحَلَّهَا لِي سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ وَلَمْ يُحِلَّهَا لِأَحَدٍ غَيْرِي، ثُمَّ هِيَ حَرَامٌ كَحُرْمَتِهَا بِالْأَمْسِ، يَا خُزَاعَةُ: إِنَّكُمْ قَتَلْتُمْ هَذَا الْقَتِيلَ مِنْ هُذَيْلٍ وَأَنَا وَاللهِ عَاقِلُهُ، فَمَنْ قَتَلَ بِهَا قَتِيلًا بَعْدَ هَذَا فَأَهْلُهُ بَيْنَ خِيَرَتَيْنِ: إِنْ أَحَبُّوا قَتَلُوا، وَإِنْ أَحَبُّوا أَخَذُوا الدِّيَةَ.
سیدنا ابو شریح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے مکہ کو حرام قرار دیا ہے، لوگوں نے اسے حرام نہیں کیا، پس جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ یہاں خون بہائے اور نہ یہاں کا کوئی درخت کاٹے۔ پس اگر کوئی اسے جائز سمجھے اور کہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حلال کی گئی تھی، تو (جان لو کہ) اللہ نے اسے صرف دن کی ایک گھڑی کے لیے میرے لیے حلال کیا، اور میرے سوا کسی کے لیے حلال نہیں کیا۔ پھر یہ پہلے کی طرح حرام ہے۔ اے خزاعہ! تم نے اس مقتول کو ہذیل میں سے قتل کیا ہے، اور اللہ کی قسم میں ہی اس کی دیت ادا کرنے والا ہوں۔ پس اس کے بعد جو کوئی یہاں کسی کو قتل کرے تو اس کے ورثاء دو باتوں میں سے کسی ایک کے مختار ہیں: اگر چاہیں تو قتل کریں، اور اگر چاہیں تو دیت لے لیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الهاء/حدیث: 18706]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 186، حدیث 486»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18706 in Urdu