الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. ما أسنده أبو بردة بن نيار
سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 18741
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى، عَنْ جُمَيْعِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ فَمَرَّ بِطَعَامٍ فَأَدْخَلَ يَدَهُ فَأَخْرَجَ عَلَى يَدِهِ طَعَامًا رَدِيئًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّ.
سیدنا ابو بردہ بن نیار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں مدینہ کے راستوں میں سے ایک راستے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کھانے کے ایک ڈھیر پر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس میں ڈالا تو ہاتھ پر خراب کھانا نکلا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الهاء/حدیث: 18741]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 198، حدیث 521»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18741 in Urdu