🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. جبير بن نفير، عن أبي ثعلبة
جبیر بن نفیر کی سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18797
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيُّ، ثَنَا أَبِي (ح) ، وَحَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، قَالَا: ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ، أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ وَالنَّاسُ جِيَاعٌ فَوَجَدَ فِيهَا حُمُرًا مِنْ حُمُرِ الْإِنْسِ، فَذَبَحَ النَّاسُ مِنْهَا فَحُدِّثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ فَأَذَّنَ فِي النَّاسِ: إِنَّ لُحُومَ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ لِمَنْ لَا يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ فَكَفُوا قُدُورَهُمْ بِمَا فِيهَا وَوَجَدُوا فِي جِنَانِهَا بَصَلًا وَثُومًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرَبْنَا ".
وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَحِلُّ النُّهْبَةُ، وَلَا يَحِلُّ مِنَ السِّبَاعِ كُلُّ ذِي نَابٍ، وَلَا تَحِلُّ الْمُجَثَّمَةُ.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ خیبر میں شرکت کی، اور لوگ بھوکے تھے، انہیں وہاں کچھ پالتو گدھے ملے تو لوگوں نے ان میں سے (کچھ) ذبح کر لیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، چنانچہ انہوں نے لوگوں میں اعلان کیا کہ پالتو گدھوں کا گوشت اس کے لیے ہے جو یہ گواہی نہیں دیتا کہ میں اللہ کا رسول ہوں، تو لوگوں نے اپنی ہانڈیاں جو ان کے گوشت سے بھری تھیں الٹا دیں، اور انہوں نے وہاں کے باغات میں پیاز اور لہسن پایا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس درخت میں سے کچھ کھائے وہ ہمارے قریب نہ آئے۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوٹ مار حلال نہیں، اور درندوں میں سے کوئی کچلی والا حلال نہیں، اور باندھ کر تیر مارا جانے والا جانور بھی حلال نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب اللام ألف/حدیث: 18797]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 216، حدیث 577»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18797 in Urdu