الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. نسبة طلحة بن عبيد الله رضي الله عنه
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کا نسب
حدیث نمبر: 188
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، قَالَ: طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ كَعْبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ تَيْمِ بْنِ مُرَّةَ، كَانَ بِالشَّامِ فَقَدِمَ، وَكَلَّمَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَهْمِهِ، فَضَرَبَ لَهُ بِسَهْمِهِ، قَالَ: وَأَجْرِي يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " وَأَجْرُكَ يَعْنِي يَوْمَ بَدْرٍ.
عروہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: طلحہ بن عبیداللہ بن عثمان بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ رضی اللہ عنہ شام میں تھے، پھر واپس آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے حصے کے بارے میں بات کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے بھی مال غنیمت میں حصہ مقرر فرمایا۔ انہوں نے عرض کیا: اور کیا مجھے اجر بھی ملے گا، یا رسول اللہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اجر بھی۔“ یہ بدر کے دن کا واقعہ ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 188]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 110، حدیث 189»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 188 in Urdu