🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. يزيد بن معبد الحنفي
سیدنا یزید بن معبد حنفی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18860
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الزِّيبَقِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِسْكِينٍ الْيَمَامِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثَنَا مُوسَى بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، يَزِيدَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ: وَفَدْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَنِي عَنِ الْيَمَامَةِ " فِيمَنِ الْعَدَدُ مِنْ أَهْلِهَا؟ " فَأَرَدْتُ أَنْ أَقُولَ: فِي بَنِي عَبْدِ اللهِ بْنِ الدُّؤَلِ، ثُمَّ كَرِهْتُ أَنْ أَكْذِبَ نَبِيَّ اللهِ فَقُلْتُ: الْعَدَدُ مِنْهُمْ فِي بَنِي عُبَيْدٍ، قَالَ: صَدَقْتَ أَرْضٌ نَبَتَتْ عَلَى شِدَّةٍ وَلَنْ يَهْلَكَ أَهْلُهَا قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، بِمَ ذَاكَ؟ قَالَ: " بِأَنَّهُمْ يَعْمَلُونَ بِأَيْدِيهِمْ وَيُؤَاكِلُونَ عَبِيدَهُمْ.
سیدنا یزید بن معبد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یمامہ کے بارے میں پوچھا: ”اس کے باشندوں میں سب سے زیادہ تعداد کس قبیلے کی ہے؟“ میں نے چاہا کہ بنی عبداللہ بن دؤل کا نام لوں، پھر مجھے یہ ناپسند ہوا کہ اللہ کے نبی سے جھوٹ بولوں، چنانچہ میں نے کہا: ان کی سب سے زیادہ تعداد بنی عبید میں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے سچ کہا، یہ ایسی زمین ہے جو سختی میں پلی بڑھی ہے اور اس کے باشندے کبھی ہلاک نہیں ہوں گے۔“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کیوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیونکہ وہ اپنے ہاتھوں سے کام کرتے ہیں اور اپنے غلاموں کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18860]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 246، حدیث 640»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18860 in Urdu