🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. باب (أحاديث 18873–18879)
باب (احادیث 18873 تا 18879)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18874
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ يَعْلَى قَالَ: قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: لَوَدِدْتُ أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ، قَالَ: فَكُنَّا فِي سَفَرٍ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَلَ مَنْزِلًا، وَجَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ عَلَيْهِ جُبَّةٌ عَلَيْهَا الزَّعْفَرَانُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَحْرَمْتُ بِعُمْرَةٍ وَالنَّاسُ يَسْخَرُونَ مِنِّي فَكَيْفَ أَصْنَعُ؟ فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْزَلَ اللهُ الْوَحْيَ فَأَشَارَ إِلَيَّ عُمَرُ بِيَدِهِ، فَأَدْخَلْتُ رَأْسِي الْخِبَاءَ، فَإِذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْمَرٌّ عَيْنَاهُ وَجَبِينُهُ فَسُرِّيَ عَنْهُ، فَقَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الْعُمْرَةِ؟ فَقَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: " انْزِعْ عَنْكَ جُبَّتَكَ، وَمَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ.
سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: میری خواہش ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت دیکھوں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہو رہی ہو۔ کہتے ہیں: تو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک جگہ اترے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک اعرابی آیا جس نے زعفران لگا ہوا جبہ پہن رکھا تھا۔ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے عمرہ کا احرام باندھا ہے اور لوگ مجھ پر ہنس رہے ہیں، تو میں کیا کروں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل فرمائی، عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے ہاتھ سے اشارہ کیا تو میں نے اپنا سر خیمے میں داخل کیا، دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں اور پیشانی سرخ ہو رہی ہیں۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کیفیت دور ہوئی تو فرمایا: ”عمرہ کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟“ اس شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا جبہ اتار دو، اور جو کچھ تم اپنے حج میں کرتے تھے وہی اپنے عمرہ میں کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18874]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 252، حدیث 654»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18874 in Urdu