الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. يعلى بن مرة العامري
سیدنا یعلیٰ بن مرہ عامری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18907
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثَنَا وُهَيْبٌ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ قَالَا: ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ يَعْلَى بْنُ مُرَّةَ، أَنَّهُ رَأَى حَسَنًا وَحُسَيْنًا أَقْبَلَا يَمْشِيَانِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا جَاءَ أَحَدُهُمَا جَعَلَ يَدَهُ فِي عُنُقِهِ، ثُمَّ جَاءَهُ الْآخَرُ فَجَعَلَ يَدَهُ الْأُخْرَى فِي عُنُقِهِ، فَقَبَّلَ هَذَا، ثُمَّ قَبَّلَ هَذَا، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُمَا فَأَحِبَّهُمَا، أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ الْوَلَدَ مَبْخَلَةٌ مَجْبَنَةٌ.
سعید بن ابی راشد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہیں سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ انہوں نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ چلتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آ رہے تھے، جب ان میں سے ایک آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس کی گردن میں ڈالا، پھر دوسرا آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرا ہاتھ اس کی گردن میں ڈالا، پھر اس کو بوسہ دیا، پھر اس کو بوسہ دیا، پھر فرمایا: ”اے اللہ! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں تو بھی ان سے محبت فرما۔ اے لوگو! اولاد انسان کو بخیل اور بزدل بنا دیتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18907]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 274، حدیث 703»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18907 in Urdu