الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. شعبة بن الحجاج، عن سماك
شعبہ بن حجاج کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 1891
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَا: ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ عَنْ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: كَانَ أَشْكَلَ الْعَيْنَيْنِ، ضَلِيعَ الْفَمِ، مَنْهُوسَ الْعَقِبِ.
سماک بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیے کے بارے میں پوچھا، تو فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں میں سرخی مائل سفیدی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منہ کشادہ تھا اور ایڑیاں پتلی تھیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1891]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 220، حدیث 1904»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1891 in Urdu