الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. ياسر أبو عمار ياسر بن سويد الجهني
سیدنا یاسر ابوعمار، یاسر بن سوید جہنی، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 18915
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخُزَاعِيُّ الْأَهْوَازِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ بْنِ دِلْهَاثِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُسْرِعِ بْنِ يَاسِرِ بْنِ سُوَيْدٍ الْجُهَنِيُّ، صَاحِبُ النَّبِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي دَاوُدَ، عَنْ أَبِيهِ دِلْهَاثٍ، عَنْ أَبِيهِ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِيهِ مُسْرِعٍ، عَنْ أَبِيهِ يَاسِرِ بْنِ سُوَيْدٍ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَّهَهُ فِي خَيْلٍ أَوْ سَرِيَّةٍ وَامْرَأَتُهُ حَامِلٌ فَوُلِدَ لَهُ مَوْلُودٌ، فَحَمَلَتْهُ أُمُّهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ وُلِدَ هَذَا الْمَوْلُودُ، وَأَبُوهُ فِي الْخَيْلِ فَسَمِّهِ، فَأَخَذَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَّ يَدَهُ عَلَيْهِ " وَقَالَ: اللَّهُمَّ أَكْثِرْ رِجَالَهُمْ وَأَقِلَّ أَيَامَاهُمْ، وَلَا تُحْوِجْهُمْ وَلَا تُرِ أَحْدَاثَهُمْ خَصَاصَةً، فَقَالَ: " سَمِّهِ مُسْرِعًا فَقَدْ أَسْرَعَ فِي الْإِسْلَامِ.
سیدنا یاسر بن سوید جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک لشکر یا سریہ میں روانہ کیا، اس وقت ان کی بیوی حاملہ تھیں۔ ان کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا تو اس کی ماں اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر آئی، اس عورت نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ بچہ پیدا ہوا ہے اور اس کا باپ لشکر میں (جنگ پر) ہے، آپ اس کا نام رکھ دیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑا اور اپنا ہاتھ اس پر پھیرا اور فرمایا: ”اے اللہ! ان کے مردوں کی تعداد بڑھا دے اور ان کی بیوگیوں کو کم کر دے، اور انہیں محتاج نہ کر اور ان کے نوجوانوں کو تنگ دستی نہ دکھا۔“ پھر فرمایا: ”اس کا نام مُسرع رکھو، کیونکہ اس نے اسلام لانے میں جلدی کی۔“
جس کا نام یثربی ہے، اور کہا جاتا ہے: یثربی بن عوف، ابورمثہ تیمی، تیم الرباب کا رہنے والا، ان کے نام میں اختلاف ہے: کہا گیا حبیب بن حبان بن عامر بن عبدقیس، کہا گیا حبان بن وہب، اور کہا گیا رفاعہ بن یثربی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18915]
جس کا نام یثربی ہے، اور کہا جاتا ہے: یثربی بن عوف، ابورمثہ تیمی، تیم الرباب کا رہنے والا، ان کے نام میں اختلاف ہے: کہا گیا حبیب بن حبان بن عامر بن عبدقیس، کہا گیا حبان بن وہب، اور کہا گیا رفاعہ بن یثربی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18915]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 277، حدیث 711»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18915 in Urdu