الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. من يكنى أبا فاطمة، أبو فاطمة الضمري
جن کی کنیت ابوفاطمہ ہے — سیدنا ابوفاطمہ ضمری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 19013
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ: أَنَّ أَبَا فَاطِمَةَ حَدَّثَهُمْ، قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ نَسْتَقِيمُ عَلَيْهِ وَنَعْمَلُهُ، قَالَ: عَلَيْكَ بِالْهِجْرَةِ فَإِنَّهُ لَا مِثْلَ لَهَا، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنَا بِعَمَلٍ نَسْتَقِيمُ عَلَيْهِ وَنَعْمَلُهُ، قَالَ: " عَلَيْكَ بِالْجِهَادِ، فَإِنَّهُ لَا مِثْلَ لَهُ "، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنَا بِعَمَلٍ نَسْتَقِيمُ عَلَيْهِ وَنَعْمَلُهُ، قَالَ: " عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَا مِثْلَ لَهُ "، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنَا بِعَمَلٍ نَسْتَقِيمُ عَلَيْهِ وَنَعْمَلُهُ، قَالَ: " عَلَيْكَ بِالسُّجُودِ فَإِنَّكَ لَا تَسْجُدُ لِلهِ سَجْدَةً إِلَّا رَفَعَكَ اللهُ بِهَا دَرَجَةً وَحَطَّ عَنْكَ بِهَا خَطِيئَةً ".
سیدنا ابوفاطمہ ضمری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں کوئی ایسا عمل بتائیں جس پر ہم ثابت قدم رہیں اور اسے کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہجرت کو لازم پکڑو، کیونکہ اس جیسی کوئی چیز نہیں۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں کوئی اور عمل بتائیں جس پر ہم ثابت قدم رہیں اور اسے کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاد کو لازم پکڑو، کیونکہ اس جیسا کوئی عمل نہیں۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں کوئی اور عمل بتائیں جس پر ہم ثابت قدم رہیں اور اسے کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزے کو لازم پکڑو، کیونکہ اس جیسا کوئی عمل نہیں۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں کوئی اور عمل بتائیں جس پر ہم ثابت قدم رہیں اور اسے کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سجدے کو لازم پکڑو، کیونکہ تم اللہ کے لیے کوئی سجدہ نہیں کرتے مگر اللہ اس کی وجہ سے تمہارا ایک درجہ بلند کرتا ہے اور ایک گناہ مٹا دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 19013]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 322، حدیث 810»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19013 in Urdu