الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. ما أسند أبو حبة
سیدنا ابوحبہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 19026
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو رَبِيعَةَ فَهِدُ بْنُ عَوْفٍ، (ح) ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ سُورَةَ الْبَغْدَادِيُّ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، (ح) ، وَحَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا عَفَّانُ، قَالُوا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي حَبَّةَ الْبَدْرِيِّ، قَالَ: لَمَّا أَنْ لَقِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ قَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ قَدْ أَمَرَنِي أَنْ أُقْرِئَكَ لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا، فَقَالَ أُبَيٌّ: يَا رَسُولَ اللهِ أَوَقَدْ ذُكِرْتُ هُنَاكَ؟ قَالَ: " نَعَمْ "، قَالَ: " فَبَكَى ".
سیدنا ابوحبہ بدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں سورت «لم یکن الذین کفروا» (جو لوگ کافر ہوئے وہ باز آنے والے نہ تھے) پڑھ کر سناؤں“ [سورۃ البینہ: 1] ۔ ابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا وہاں میرا نام لیا گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ کہتے ہیں: تو وہ رو پڑے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 19026]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 327، حدیث 823»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19026 in Urdu