الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. إسرائيل بن يونس، عن سماك
اسرائیل بن یونس کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 1908
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: مَا كَانَ فِي رَأْسِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِحْيَتِهِ مِنَ الشَّيْبِ إِلَّا شَعَرَاتٌ فِي مَفْرِقِ رَأْسِهِ، إِذَا سَرَّحَ لِحْيَتَهُ وَدَهَنَ تَبَيَّنَ، وَإِذَا تَرَكَهَا لَمْ يَتَبَيَّنْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اور داڑھی میں صرف چند بال سفید تھے، وہ سر کے بیچ کی مانگ میں تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم داڑھی میں کنگھی کرتے اور تیل لگاتے تو وہ نمایاں ہو جاتے، اور جب چھوڑ دیتے تو نمایاں نہ ہوتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1908]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 223، حدیث 1921»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1908 in Urdu