الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. من يكنى أبا حدرد أبو حدرد الأسلمي
جن کی کنیت ابوحدرد ہے — سیدنا ابوحدرد اسلمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 19085
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، (ح) ، وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي حَدْرَدٍ الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْتَعِينُهُ فِي مَهْرِ امْرَأَةٍ، فَقَالَ: كَمْ أَصْدَقْتَهَا؟ قَالَ: قُلْتُ: مِائَتَيْ دِرْهَمٍ، قَالَ: " لَوْ كُنْتُمْ تَغْرِفُونَ مِنْ بُطْحَانَ مَا زِدْتُمْ.
سیدنا ابوحدرد اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت کے مہر میں مدد مانگنے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے کتنا مہر دیا؟“ میں نے عرض کیا: دو سو درہم۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم بطحان (وادی) سے (مال) چلو بھر بھر کر نکالتے ہوتے تو بھی اس سے زیادہ نہ دیتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 19085]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 352، حدیث 882»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19085 in Urdu