الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. إسرائيل بن يونس، عن سماك
اسرائیل بن یونس کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 1910
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَكُونُ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا ثُمَّ تَكَلَّمَ بِشَيْءٍ لَمْ أَفْهَمْهُ فَسَأَلْتُ الْقَوْمَ، فَقَالُوا: " كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میرے بعد بارہ امیر ہوں گے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ ایسی بات فرمائی جو میں سمجھ نہ سکا، تو میں نے لوگوں سے پوچھا، انہوں نے بتایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1910]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 223، حدیث 1923»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1910 in Urdu