الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. أبو أمية القشيري ويقال الضمري
سیدنا ابوامیہ قشیری رضی اللہ عنہ (یہ بھی کہا گیا: ضمری)
حدیث نمبر: 19109
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، ثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ سَفَرٍ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ رَجَعْتُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا تَغَدَّى، قُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ، قَالَ: " أَلَا أُخْبِرُكَ عَنِ الْمُسَافِرِ، إِنَّ اللهَ وَضَعَ عَنْهُ الصَّوْمَ وَنِصْفَ الصَّلَاةِ ".
سیدنا ابوامیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں سفر سے واپس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھانے لگے تو میں واپس چلا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کھانا نہیں کھاؤ گے؟“ میں نے عرض کیا: میں روزے سے ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں مسافر کے بارے میں نہ بتاؤں؟ اللہ نے اس سے روزہ اور آدھی نماز معاف کر دی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 19109]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 361، حدیث 906»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19109 in Urdu