الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. زائدة بن قدامة، عن سماك
زائدہ بن قدامہ کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 1917
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ، ثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَطُّ فِي الْجُمُعَةِ إِلَّا قَائِمًا، فَمَنْ حَدَّثَكَ أَنَّهُ جَلَسَ فَكَذِّبْهُ فَإِنَّهُ لَمْ يَفْعَلْ، قَالَ جَابِرٌ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَخْطُبُ ثُمَّ يَقْعُدُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ، وَكَانَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ يَقْعُدُ بَيْنَهُمَا.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جمعہ کے دن کبھی بیٹھ کر خطبہ دیتے نہیں دیکھا، بلکہ ہمیشہ کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے۔ جو کوئی تمہیں بتائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے تو اسے جھٹلا دینا، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا نہیں کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دیتے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو کر (دوبارہ) خطبہ دیتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو خطبے دیتے تھے، جن کے درمیان بیٹھتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1917]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 225، حدیث 1930»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1917 in Urdu