الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. ذكر تزويج رسول الله صلى الله عليه وسلم خديجة وسنها ووفاتها ومن أخبارها
رسول اللہ ﷺ کے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نکاح، ان کی عمر، وفات اور احوال کا ذکر
حدیث نمبر: 19299
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ الْبَغْدَادِيُّ، ثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ الْعَلَاءِ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ بْنِ دِعَامَةَ، قَالَ: تُوُفِّيَتْ خَدِيجَةُ بِمَكَّةَ قَبْلَ الْهِجْرَةِ بِثَلَاثِ سِنِينَ، وَهِيَ أَوَّلُ مَنْ آمَنَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ النِّسَاءِ وَالرِّجَالِ، وَلَمْ يَتَزَوَّجْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ غَيْرَهَا، وَلَمْ تَلِدْ لَهُ مِنَ الْمَهَايِرِ غَيْرُهَا.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ہجرت سے تین سال پہلے مکہ میں وفات پا گئیں، اور وہ مردوں اور عورتوں میں سب سے پہلی تھیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانہ جاہلیت میں ان کے سوا کسی اور سے نکاح نہیں کیا، اور آزاد بیویوں میں سے ان کے سوا کسی اور سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد نہ ہوئی۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19299]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 450، حدیث 1096»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19299 in Urdu