🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. مناقب خديجة رضي الله عنها
سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے فضائل
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19324
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَا: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتِ: اسْتَأْذَنَتْ هَالَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ أُخْتُ خَدِيجَةَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَبَّهَهُ بِاسْتِئْذَانِ خَدِيجَةَ فَارْتَاحَ لِذَلِكَ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ هَالَةُ فَغِرْتُ، وَمَا غِرْتُ عَلَى أَحَدٍ مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ. زَادَ مِنْجَابٌ فِي حَدِيثِهِ: لِكَثْرَةِ ذِكْرِهِ إِيَّاهَا، وَلَقَدْ تَزَوَّجَنِي بَعْدَهَا بِثَلَاثِ سِنِينَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی بہن سیدہ ہالہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اندر آنے کی اجازت مانگی، تو ان کے اجازت مانگنے کا انداز سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے اجازت مانگنے سے ملتا جلتا تھا، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہو گئے اور فرمایا: ”اے اللہ! یہ ہالہ ہے۔“ اس پر مجھے غیرت آئی، اور مجھے کسی پر اتنی غیرت نہیں آئی جتنی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا پر آتی تھی۔ (راوی) منجاب نے اپنی حدیث میں یہ اضافہ کیا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان کا کثرت سے ذکر کرنے کی وجہ سے، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے انتقال کے تین سال بعد مجھ سے نکاح کیا تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19324]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 12، حدیث 18»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19324 in Urdu