الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. باب نظر عائشة إلى جبريل عليه السلام
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا سیدنا جبریل علیہ السلام کو دیکھنا — باب
حدیث نمبر: 19390
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ السَّرَّاجُ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي الزِّنَادِ الْقَطَوَانِيُّ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، وَعُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ رَجُلٌ عَلَى بِرْذَوْنٍ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ قَدْ شَدَّ لَهَا مِنْ خَلْفِهِ، وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاضِعٌ يَدَهُ عَلَى مَعْرَفَةِ الْبِرْذَوْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ هَذَا؟ قَالَ: " وَرَأَيْتِيهِ؟ "، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: " مَنْ هُوَ؟ "، قُلْتُ: دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ، قَالَ: ذَاكَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک آدمی ترکی گھوڑے (برذون) پر سوار تھا جس نے پگڑی باندھ رکھی تھی اور اس کا سرا پیچھے کی طرف لٹکا رکھا تھا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس گھوڑے کی ایال پر رکھا ہوا تھا۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اسے دیکھا؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کون تھا؟“ میں نے کہا: دحیہ کلبی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جبریل علیہ السلام تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19390]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 35، حدیث 85»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19390 in Urdu