🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. عبد الله بن صفوان بن أمية الجمحي، عن حفصة
عبداللہ بن صفوان بن امیہ جمحی کی سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19649
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ صَفْوَانَ الْجُمَحِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي عَبْدَ اللهِ بْنَ صَفْوَانَ، فِي إِمَارَةِ ابْنِ الزُّبَيْرِ يَقُولُ: سَمِعْتُ حَفْصَةَ، تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَيَأْتِيَنَّ هَذَا الْبَيْتَ رَكْبٌ يَغْزُونَهُ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ خُسِفَ بِأَوْسَطِهِمْ، فَيُنَادِي أَوَّلُهُمْ آخِرَهُمْ فَلَا يَبْقَى مِنْهُمْ أَحَدٌ إِلَّا الشَّرِيدُ الَّذِي يُخْبِرُ عَنْهُمْ "، فَقَالَ رَجُلٌ لِجَدِّي: فَأَشْهَدُ أَنَّكَ لَمْ تَكْذِبْ عَلَى حَفْصَةَ، وَلَمْ تَكْذِبْ حَفْصَةُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ سُفْيَانُ: وَكَانَ عُمَيْرُ بْنُ قَيْسٍ يُحَدِّثُهُ، عَنْ أُمَيَّةَ.
امیہ بن صفوان بن عبداللہ بن صفوان جمحی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے دادا عبداللہ بن صفوان کو ابن زبیر رضی اللہ عنہما کی خلافت کے دوران یہ کہتے سنا کہ میں نے حفصہ رضی اللہ عنہا کو یہ کہتے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اس گھر (کعبہ) پر ضرور ایک لشکر چڑھائی کرے گا، یہاں تک کہ جب وہ بیداء نامی مقام پر پہنچیں گے تو ان کے درمیانی حصے کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا، ان کا اگلا حصہ اپنے پچھلے حصے کو پکارے گا، مگر ان میں سے کوئی بھی باقی نہیں رہے گا سوائے اس بھاگنے والے کے جو ان کی خبر دے گا۔“ ایک شخص نے میرے دادا سے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے حفصہ رضی اللہ عنہا پر جھوٹ نہیں باندھا، اور نہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھا۔
سفیان بیان کرتے ہیں: عمیر بن قیس یہ حدیث امیہ کے حوالے سے بیان کیا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19649]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 202، حدیث 345»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19649 in Urdu