🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
88. أم سلمة واسمها هند بنت أبي أمية بن حذيفة بن المغيرة بن عبد الله بن عمرو بن مخزوم بن نقطة بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا، نام ہند بنت ابی امیہ بن حذیفہ بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمرو بن مخزوم بن نقطہ بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19801
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ الْحَلَبِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ زَوْجِهَا أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يُصَابُ بِمُصِيبَةٍ فَيَقُولُ: إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَحْتَسِبُ مُصِيبَتِي عِنْدَكَ، اللَّهُمَّ أَبْدِلْنِي بِهَا خَيْرًا مِنْهَا، إِلَّا أَبْدَلَهُ اللهُ بِهَا خَيْرًا مِنْهَا "، فَلَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو سَلَمَةَ قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَحْتَسِبُ مُصِيبَتِي فِي أَبِي سَلَمَةَ عِنْدَكَ، اللَّهُمَّ أَبْدِلْنِي بِهِ خَيْرًا مِنْهُ، فَجَعَلْتُ أَقُولُ فِي نَفْسِي مِنْ خَيْرٍ مِنْ أَبِي سَلَمَةَ، فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَطَبَنِي، فَقُلْتُ: أَنَا مُصْبِيَةٌ، وَأَنَا غَيُورٌ، وَأَنَا كَبِيرَةُ السِّنِّ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَمَّا كِبَرُ السِّنِّ فَأَنَا أَكْبَرُ مِنْكِ، وَأَمَّا الْغَيْرَةُ فَأَنَا أَدْعُو اللهَ أَنْ يُذْهِبَهَا عَنْكِ، وَأَمَّا الْعِيَالُ فَإِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ "، فَأَمَرَ عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ فَزَوَّجَنِي إِيَّاهُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا اپنے شوہر سیدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”مسلمانوں میں سے جو شخص بھی کسی مصیبت میں مبتلا ہو اور وہ کہے: انا للہ وانا الیہ راجعون، اے اللہ! میں اپنی مصیبت کا اجر تیرے ہاں سے چاہتا ہوں، اے اللہ! مجھے اس کے بدلے اس سے بہتر عطا فرما، تو اللہ اسے اس کے بدلے اس سے بہتر عطا فرما دیتا ہے۔“ پھر جب سیدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہ فوت ہوئے تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: انا للہ وانا الیہ راجعون، اے اللہ! میں ابو سلمہ کے بارے میں اپنی مصیبت کا اجر تیرے ہاں سے چاہتی ہوں، اے اللہ! مجھے ان کے بدلے ان سے بہتر عطا فرما۔ (وہ کہتی ہیں:) پھر میں اپنے دل میں کہنے لگی: ابو سلمہ سے بہتر کون ہو گا؟ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور مجھے نکاح کا پیغام دیا، تو میں نے عرض کیا: میں بچوں والی ہوں، غیرت مند ہوں اور عمر میں بڑی ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک عمر کی بات ہے تو میں تم سے بڑا ہوں، اور جہاں تک غیرت کی بات ہے تو میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اسے تم سے دور کر دے، اور بچوں کا معاملہ اللہ اور اس کے رسول کے سپرد ہے۔“ چنانچہ عمر بن ابی سلمہ نے حکم دیا اور میرا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کر دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19801]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 246، حدیث 497»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19801 in Urdu