الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
91. عمر بن أبي سلمة، عن أم سلمة
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کی اپنی والدہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19810
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ عُمَرَ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا حِينَ تَزَوَّجَ بِهَا: إِنْ شِئْتِ أُسَبِّعُ لَكِ فَسَبَّعْتُ، ثُمَّ سَبَّعْتُ لِسَائِرِ نِسَائِي.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کیا تو ان سے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں تمہارے ہاں سات دن رہوں، (لیکن) اگر میں نے تمہارے لیے سات دن رکھے تو پھر اپنی باقی تمام بیویوں کے لیے بھی سات سات دن رکھوں گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19810]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 250، حدیث 506»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19810 in Urdu