الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. عروة بن الزبير، عن أم سلمة
عروہ بن زبیر کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19872
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفُلَانٌ يَشْتَكِي، فَقَالَ: " مَا هَذَا؟ "، فَقُلْنَا: نَتَّهِمُ لَهُ الْعَيْنَ، فَقَالَ: أَلَا تَسْتَرْقُونَ لَهُ مِنَ الْعَيْنِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ فلاں شخص بیمار تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: ہمیں اس پر نظرِ بد کا گمان ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کے لیے نظرِ بد کا دم کیوں نہیں کرواتے؟“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19872]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 268، حدیث 568»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19872 in Urdu