🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. سليمان بن يسار، عن أم سلمة
سلیمان بن یسار کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19876
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَارِمٌ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَابْنَ عَبَّاسٍ، وَأَبَا سَلَمَةَ، اجْتَمَعُوا فَتَذَاكَرُوا الَّتِي تَضَعُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: آخِرُ الْأَجَلَيْنِ، وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ: إِذَا وَضَعَتْ حَلَّتْ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي، فَبَعَثُوا كُرَيْبًا إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ، فَذَكَرَتْ حَدِيثَ سُبَيْعَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " أَمَرَهَا أَنْ تَزَوَّجَ.
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہم اور ابو سلمہ رحمہ اللہ اکٹھے ہوئے اور اس عورت کے بارے میں گفتگو کی جو اپنے شوہر کی وفات کے بعد بچہ جنے، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: (اس کی عدت) دونوں مدتوں میں سے جو بعد میں ختم ہو (وہ ہے)۔ اور ابو سلمہ رحمہ اللہ نے فرمایا: جب عورت بچہ جن لے تو وہ نکاح کے لیے حلال ہو جاتی ہے، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنے بھتیجے کی بات سے متفق ہوں۔ چنانچہ انہوں نے کریب کو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا، تو انہوں نے سبیعہ رضی اللہ عنہا کی حدیث بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نکاح کرنے کا حکم دیا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19876]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 269، حدیث 572»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19876 in Urdu