🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
144. عبد الله بن الحارث بن نوفل، عن أم سلمة
عبداللہ بن حارث بن نوفل کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19960
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى الشَّامِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ تَمَّامِ بْنِ بَزِيعٍ، ثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يُبَايَعُ لِرَجُلٍ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ عِدَّةُ أَهْلِ بَدْرٍ، فَيَأْتِيهِ عَصَائِبُ أَهْلِ الْعِرَاقِ، وَأَبْدَالُ أَهْلِ الشَّامِ، فَيَغْزُوهُمْ جَيْشٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ، يَغْزُوهُمْ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَخْوَالُهُ كَلْبٌ، فَيَلْتَقُونَ فَيَهْزِمُهُمْ ". فَكَانَ يُقَالُ: الْخَائِبُ مَنْ خَابَ مِنْ غَنِيمَةِ كَلْبٍ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رکن اور مقام کے درمیان ایک شخص کے ہاتھ پر بدر کے شرکاء کی تعداد کے برابر لوگ بیعت کریں گے، تو اس کے پاس اہلِ عراق کے جتھے اور اہلِ شام کے ابدال آئیں گے، پھر اہلِ شام کی ایک فوج ان سے لڑنے آئے گی، یہاں تک کہ جب وہ بیداء میں پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ اس کے خلاف قریش کا ایک آدمی لڑنے آئے گا جس کے ننہیال قبیلہ کلب سے ہوں گے، تو دونوں فوجیں آمنے سامنے ہوں گی اور وہ انہیں شکست دے گا۔“ چنانچہ کہا جاتا تھا: نامراد وہ ہے جو کلب کی غنیمت سے محروم رہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19960]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 295، حدیث 656»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19960 in Urdu