الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
151. عكرمة بن عبد الرحمن بن الحارث، عن أم سلمة
عکرمہ بن عبدالرحمن بن حارث کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19987
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْحَنَفِيُّ، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قُمَيْرٍ، ثَنَا رَوْحٌ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ صَيْفِيٍّ، أَنَّ عِكْرِمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ أَخْبَرَهُ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَلَفَ أَنْ لَا يَدْخُلَ عَلَى بَعْضِ أَهْلِهِ شَهْرًا، فَلَمَّا مَضَى تِسْعٌ وَعِشْرُونَ غَدَا عَلَيْهِنَّ، أَوْ رَاحَ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّكَ حَلَفْتَ أَنْ لَا تَدْخُلَ عَلَيْهِنَّ شَهْرًا، فَقَالَ: إِنَّ الشَّهْرَ قَدْ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھائی کہ آپ ایک مہینہ اپنی بعض ازواج کے پاس نہیں جائیں گے، جب انتیس دن گزر گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح یا شام ان کے پاس تشریف لے گئے، تو عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! آپ نے تو قسم کھائی تھی کہ ایک مہینہ ان کے پاس نہیں جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہینہ انتیس دن کا بھی ہو سکتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19987]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 304، حدیث 683»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19987 in Urdu