الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
207. حميد بن نافع، عن زينب، عن أم سلمة
حمید بن نافع کی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے واسطے سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20119
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّهَا سَمِعَتْ أُمَّ حَبِيبَةَ، وَأُمَّ سَلَمَةَ، تَذْكُرَانِ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَتْ أَنَّ ابْنَةً لَهَا تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا فَاشْتَكَتْ عَيْنَيْهَا وَهِيَ تُرِيدُ أَنْ تَكْحُلَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: قَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ تَرْمِي بِالْبَعْرَةِ عِنْدَ رَأْسِ الْحَوْلِ، وَإِنَّمَا هِيَ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا.
سیدہ زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدہ ام حبیبہ اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے سنا کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اس نے بتایا کہ اس کی ایک بیٹی کا شوہر فوت ہو گیا اور اس کی آنکھوں میں تکلیف تھی اور وہ اسے سرمہ لگانا چاہتی تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:“پہلے تم میں سے کوئی سال کے آخر میں مینگنی پھینک دیتی تھی، حالانکہ یہ تو صرف چار مہینے دس دن کی عدت ہے۔” [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20119]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 349، حدیث 817»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20119 in Urdu