الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
215. صفية بنت شيبة، عن أم سلمة
صفیہ بنت شیبہ کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20139
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ خَيْثَمٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: لَمَّا قَدِمَ الْمُهَاجِرُونَ الْمَدِينَةَ أَرَادُوا أَنْ يَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَدْبَارِهِنَّ فِي فُرُوجَهُنَّ فَأَنْكَرْنَ ذَلِكَ، فَجِئْنَ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَذَكَرْنَ لَهَا ذَلِكَ فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ صِمَامًا وَاحِدًا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: جب مہاجرین مدینہ آئے تو انہوں نے عورتوں کے پیچھے کی جانب سے، ان کی شرمگاہ میں، ان کے پاس آنا چاہا، تو عورتوں نے اسے ناپسند کیا، وہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں اور انہیں یہ بات بتائی، تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں، سو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ“ [سورۃ البقرہ: 223] ، البتہ ایک ہی راستے سے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20139]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 356، حدیث 837»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20139 in Urdu