الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
223. أم الحسن، عن أم سلمة، الحسن عن أمه
ام حسن کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات؛ حسن کی اپنی والدہ سے روایات
حدیث نمبر: 20156
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ، أَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: مَا نَسِيتُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ أَثَرًا عِنْدَ صَدْرِهِ وَهُوَ يُعَاطِيهِمُ اللَّبَنَ، وَيَقُولُ: اللَّهُمَّ الْخَيْرُ خَيْرُ الْآخِرَةِ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَةِ، فَلَمَّا رَآهُ، يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " يَا ابْنَ سُمَيَّةَ تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: میں غزوہ خندق کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے پر (لگا ہوا) نشان نہیں بھولی، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو اینٹیں پکڑا رہے تھے اور فرما رہے تھے: ”اے اللہ! اصل بھلائی تو آخرت کی بھلائی ہے، انصار اور مہاجرین کو بخش دے۔“ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (یعنی سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو) دیکھا تو فرمایا: ”اے سمیہ کے بیٹے! تجھے باغی جماعت قتل کرے گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20156]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 363، حدیث 854»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20156 in Urdu