🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
223. أم الحسن، عن أم سلمة، الحسن عن أمه
ام حسن کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات؛ حسن کی اپنی والدہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20163
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ، ثَنَا أَبِي، عَنْ جَدِّي، (ح) .
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَلَّافُ، ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَيْقَظَ مِنْ مَنَامِهِ وَهُوَ يَسْتَرْجِعُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُخْسَفُ بِهِمْ فَيُبْعَثُونَ إِلَى رَجُلٍ فَيَأْتِي مَكَّةَ فَيَمْنَعُهُ وَيُخْسَفُ بِهِمْ، مَصْرَعُهُمْ وَاحِدٌ وَمَصَادِرُهُمْ شَتَّى إِنَّ مِنْهُمْ مَنْ يُكْرَهُ فَيَجِيءُ مُكْرَهًا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نیند سے بیدار ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”انا للہ وانا الیہ راجعون“ پڑھ رہے تھے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا بات ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ زمین میں دھنسا دیا جائے گا، انہیں ایک آدمی کی طرف بھیجا جائے گا، تو وہ مکہ آ جائے گا اور اسے بچا لے گا، اور انہیں دھنسا دیا جائے گا، ان سب کی ہلاکت کی جگہ ایک ہو گی مگر ان کے (اٹھائے جانے اور) لوٹنے کی جگہیں مختلف ہوں گی، ان میں سے کچھ لوگ ناپسند کرنے والے بھی ہوں گے مگر وہ مجبوراً آئیں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20163]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 364، حدیث 861»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20163 in Urdu