الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
264. عبد الله بن وهب بن زمعة، عن أم سلمة
عبداللہ بن وہب بن زمعہ کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20252
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَثْمَةَ، ثَنَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبِ بْنِ زَمْعَةَ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ " يَدْخُلُ عَلَى أَزْوَاجِهِ كُلَّ غَدَاةٍ فَيُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ، وَكَانَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ عِنْدَهَا عَسَلٌ، فَكُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا أَحْضَرَتْ لَهُ مِنْهُ، فَيَمْكُثُ عِنْدَهَا لِذَلِكَ، وَأَنَّ عَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَجَدَتَا مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَتَا حِينَ دَخَلَ عَلَيْهِمَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّا نَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَعَافِيرَ، " فَتَرَكَ ذَلِكَ الْعَسَلَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر صبح اپنی ازواج کے پاس تشریف لے جاتے اور انہیں سلام کہتے، اور ان میں سے ایک زوجہ کے پاس شہد تھا، تو جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے جاتے وہ اس میں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کرتیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی وجہ سے ان کے پاس ٹھہر جاتے، اور سیدہ عائشہ اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما کو یہ بات ناگوار گزری، تو جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے تو انہوں نے کہا: ہمیں آپ سے مغافیر (ایک بدبودار گوند) کی بو محسوس ہوتی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ شہد چھوڑ دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20252]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 397، حدیث 950»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20252 in Urdu