الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
274. أبو صالح عن أم سلمة
ابوصالح کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20269
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: لَبِسْتُ قِلَادَةً فِيهَا شَعَرَاتٌ مِنْ ذَهَبٍ، فَرَآنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَرِهَهَا فَأَعْرَضَ عَنِّي فَنَزَعْتُهَا، فَقَالَ: مَا يُؤَمِّنُكِ أَنْ يُقَلِّدَكِ اللهُ مَكَانَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَعَرَاتٍ مِنْ نَارٍ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے ایک ہار پہنا جس میں سونے کے تار تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا تو ناپسند فرمایا اور مجھ سے منہ پھیر لیا، تو میں نے اسے اتار دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیا معلوم کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی جگہ تمہیں آگ کے تاروں کا ہار پہنائے؟“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20269]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 403، حدیث 967»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20269 in Urdu