🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
302. ما روى ابن عباس، عن خالته ميمونة
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جو اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20348
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْخَرَقِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِرْدَاسٍ الْأَنْصَارِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ، ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، قَالَتْ مَيْمُونَةُ: أَصْبَحَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ خَاثِرُ النَّفْسِ وَأَمْسَى وَهُوَ كَذَلِكَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا لِي أَرَاكَ خَاثِرًا؟ فَقَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ وَعَدَنِي أَنْ يَأْتِيَنِي وَمَا أَخْلَفَنِي قَطُّ فَنَظَرُوا فَإِذَا جَرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ نَضَدٍ لَهُمْ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذَلِكَ الْجَرْوِ فَأُخْرِجَ وَأَمَرَ بِذَلِكَ الْمَكَانِ فَغُسِلَ بِالْمَاءِ فَجَاءَ جِبْرِيلُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " إِنَّكَ وَعَدْتَنِي أَنْ تَأْتِيَنِي وَمَا أَخْلَفْتَنِي قَطُّ " قَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ؟.
سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کو افسردہ اٹھے اور شام تک اسی حال میں رہے، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا بات ہے کہ میں آپ کو افسردہ دیکھ رہی ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل نے مجھ سے آنے کا وعدہ کیا تھا اور انہوں نے آج تک کبھی مجھ سے وعدہ خلافی نہیں کی۔“ تو انہوں نے دیکھا تو ایک کتے کا بچہ ان کے کسی سامان کے نیچے تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کو نکالنے کا حکم دیا اور اس جگہ کو پانی سے دھونے کا حکم دیا، تب جبریل تشریف لائے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”آپ نے میرے پاس آنے کا وعدہ کیا تھا اور آپ نے کبھی مجھ سے وعدہ خلافی نہیں کی۔“ انہوں نے فرمایا: کیا آپ کو معلوم نہیں کہ ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو؟ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20348]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 430، حدیث 1046»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20348 in Urdu