🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
309. سليمان بن يسار، عن ميمونة
سلیمان بن یسار کی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20366
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ سَمُرَةَ الْبَغْدَادِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُونُسَ بْنِ بُكَيْرٍ الشَّيْبَانِيُّ، ثَنَا أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: أَهْدَتْ لِي أُخْتِي أُمُّ حُفَيْدٍ أَضُبًّا فَانْصَرَفَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَظُنُّ أَنَّهَا دَجَاجَاتٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَتَدْرِي مَا هَذَا؟ قَالَ: " لَا " ثُمَّ أَمْسَكَ يَدَهُ فَقُلْتُ هَذَا ضَبٌّ، فَقَالَ: ذَاكَ طَعَامُ الْأَعْرَابِ فَقَالَ خَالِدٌ: أَحَرَامٌ هُوَ؟ قَالَ: " لَا " فَأَكَلَ مِنْهُ خَالِدٌ بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُوَ يَنْظُرُ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا زوجِ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتی ہیں: میری بہن ام حفید نے مجھے کچھ ضب تحفے میں بھیجیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء (کی نماز) سے واپس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بھی تھے، جو ان کے بھانجے تھے، تو انہوں نے ضب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سمجھتے ہوئے ہاتھ بڑھایا کہ یہ مرغیاں ہیں، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ جانتے ہیں یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ پھر اپنا ہاتھ روک لیا، تو میں نے عرض کیا: یہ ضب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو بدوؤں کا کھانا ہے۔“ خالد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: کیا یہ حرام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ تو خالد رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اسے کھایا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ رہے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20366]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 439، حدیث 1064»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20366 in Urdu