الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
312. عبد الله بن شداد بن الهاد، عن ميمونة
عبداللہ بن شداد بن ہاد کی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20382
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: مَا خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَيْتِي قَطُّ إِلَّا رَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ، فَقَالَ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ، أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ، أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ، أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی میرے گھر سے نکلتے تو آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر فرماتے: ”اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ میں گمراہ ہو جاؤں یا گمراہ کیا جاؤں، یا میں پھسل جاؤں یا مجھے پھسلایا جائے، یا میں جہالت کروں یا مجھ پر جہالت کی جائے، یا میں ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20382]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 9، حدیث 11»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20382 in Urdu