الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
319. العالية بنت سبيع، عن ميمونة
عالیہ بنت سبیع کی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20444
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِي، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثَنَا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ الْأَعْمَشَ يُحَدِّثُ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَدَانَتْ ثَلَاثَمِائَةِ دِرْهَمٍ، فَقِيلَ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ تَسْتَدِينِينَ وَلَيْسَ عِنْدَكِ؟ فَقَالَتْ: نَعَمْ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنِ ادَّانَ دَيْنًا وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يَقْضِيَهُ أَعَانَهُ اللهُ عَلَيْهِ.
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے تین سو درہم قرض لیے، تو ان سے کہا گیا: اے ام المؤمنین! کیا تم قرض لیتی ہو حالانکہ تمہارے پاس چکانے کو کچھ نہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: ہاں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو شخص قرض لے اور اسے ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہو، اللہ اس میں اس کی مدد فرماتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20444]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 28، حدیث 73»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20444 in Urdu